31جنوری سے 4فروری کے دوران بارشوں کاامکان،
31جنوری سے 4فروری کے دوران بارشوں کی پیشگوئی، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ، محکمہ موسمیات
دو تین فروری کو موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے چار فروری تک برقرار رہے گا ،محکمہ موسمیات
31 جنوری سے چار فروری تک چترال دیر سوات ایبٹ اباد، ہری پور کوہاٹ اور بنوں میں ہلکی بارش کا امکان
اسلام آباد خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
مری گلیات میں وقفے وقفے سے درمیانہ سے تیز بارش اور برفباری متوقع
31جنوری سے چار فروری کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، خطہ پوٹھوار کا امکان
گوجرانولہ ، حافظ آباد ، فیصل آباد ، جھنگ اور مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع
2سے تین فروری کے دوران سکھر ، لاڑکانہ ، کراچی ، جیکب آباد ، اور کشمور میں ہلکی بارش کا امکان
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرالود رہے گا