عدلیہ مخالف مہم: جے آئی ٹی نے سینکڑوں اکاؤنٹس کی شناخت کرلی
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کے معاملے میں حکومت نے کارروائی تیز کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں نادرا کا ایک افسر بھی شامل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے اب تک سینکڑوں اکاؤنٹس کی شناخت کر لی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے اکاؤنٹس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شناخت ہو جانے والے اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کے زریعے بلاک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرون ملک سے چلنے والے اکاؤنٹس ہولڈر کے نام بھی ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب آج ایف آئی اے حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گی۔ پریس کانفرنس میں عدلیہ مخالف مہم کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔