عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ 15 مئی کو ہوگا،
سولہ مئی سے پیٹرول فی لیٹر 8 روپے تک سستا ہونے کا امکان،
آئندہ پندرہ روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے تک کمی متوقع
قیمتوں میں کمی کا ریلیف عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے باعث مل سکتا ہے
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات بارے سمری کل حکومت کو بھجوائے گی
حکومت اوگرا ورکنگ کے مطابق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی
وزارت خزانہ وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کو کم یا زائد کرنے کا اختیار بھی استعمال کر سکتی،ذرائع
وفاقی حکومت اس سے قبل 2 بار صارفین کو قیمتوں پر ریلیف سے محروم کر چکی
یکم مئی کو پیٹرولیم مصنوعات پر صرف 2 روپے تک کا ریلیف دیا گیا تھا