عام انتخابات 2024، مسلم لیگ ن کی خیبرپختونخوا میں امیدواروں کی فہرست فائنل
عام انتخابات 2024، مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں بھی امیدوار فائنل کرلئے
پاکستان مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 45 حلقوں سے 36 حلقوں سے امیدوار ہوں گے
مسلم لیگ ن نے صوبے کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے امیدوار کھڑے نہیں کئے
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام دو قومی اور ایک صوبائی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے
انجینئر امیر مقام این اے 2 اور این اے 11 سے امیدوار ہوں گے
امیر مقام صوبائی حلقہ پی کے 5 سے بھی امیدوار ہوں گے
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 15 سے امیدوار
سردار یوسف این اے 14 جبکہ مرتضی جاوید عباسی این اے 16 سے میدان میں ہوں گے
خیبرپختونخوا کی سیکرٹری جنرل فرح خان کو بھی 3 حلقوں سے ٹکٹ دیا گیا ہے
فرح خان این اے 24، پی کے 65 اور پی کے 66 سے میدان میں اتریں گی
بابر نواز خان این اے 17، جلال خان خٹک این اے 23 سے امیدوار ہوں گے
شاہ جی گل آفریدی این اے 27 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے
اختیار ولی این اے 33 اور پی کے 88 سے امیدوار ہوں گے
عباس آفریدی این اے 35، بلاول آفریدی پی کے 70 سے امیدوار ہوں گے
لیاقت ولی خان پی کے 85 سے امیدوار ہوں گے
مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 4، 12 اور 13 سے امیدوار کھڑے نہیں کئے
این اے 19، این اے 20، 22، 28، 44 اور 45 میں مسلم لیگ ن کا امیدوار نہیں