عام انتخابات میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس
عام انتخابات میں سکیورٹی صورتحال کے جائزے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی صدار ت میں اہم اجلاس
اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت وفاق اور چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام کی شرکت
ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں ،پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، بریفنگ
دوران بریفنگ کہا گیاکہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرت کا کام تیزی سے جاری ہے،انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں،ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل ہے۔
انتخابات کی سخت مانیٹرنگ ہوگی، مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر
پولنگ سٹاف کی کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی۔چیف الیکشن کمشنر