عمر اسلم اور پرویز الہیٰ کو سپریم کورٹ سے انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر اسلم اور صدر پرویز الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
عمر اسلم کے نو مئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
*Lجسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ "الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے۔ کسی شخص کو انتخابات کے بنیادی حق سے محروم کرکے سزا دے رہے ہیں۔"
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ "الیکشن کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے عوام کو جوابدہ ہے یا امیدواروں کو؟ الیکشن کمیشن نے پاکستان کے عوام کو جواب دینا ہے۔"
پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر بھی سپریم کورٹ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہیٰ کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ "یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا کہ کون اشتہاری ہے یا عدالتیں؟
سپریم کورٹ کے ان فیصلوں سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔