عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کا نوٹس جاری

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کا نوٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔*

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

علیمہ خان کے خلاف انکوائری کا حکم دھمکیوں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

علیمہ خان نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزاوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ دو ناموں کے سامنے آنے کے خوف سے آج انصاف کا جنازہ نکالا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ فارن سیکریٹری، اعظم خان اور سفیر کا کراس ایگزیمینیشن ہونا تھا، یہ تین اہم گواہ ہیں۔

علیمہ خان نے کہا تھا کہ جب ان کا کراس ایگزیمینیشن ہونا تھا تو ڈونلڈ لو جس نے پیغام بھیجا اور جنرل باجوہ جنہوں نے پیغام وصول کیا، ان کے نام سامنے آنے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ عدالت کا دل عمران خان کو سزائے موت سنانے کا تھا کیونکہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے تو عدالت سے عمران خان کے لیے سزائے موت مانگی تھی۔

*علیمہ خان نے کہا تھا کہ جس طرح اچانک اور تیزی میں سماعت کی گئی تو انہوں نے اپنے وکلاء سے پوچھا تھا کہ پاکستان کا نظام اس قسم کا ہے یہاں پر انصاف اس طرح دیا جاتا ہے

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar