آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی وفاقی وزیرمواصلات،نجکاری وسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے ملاقات

اسلام آباد۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی وفاقی وزیرمواصلات،نجکاری وسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے ملاقات
وفاقی وزیر اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر گفتگو
آسٹریلیا اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات ہمیشہ ہی خوشگوار اور گرم جوشی پر مبنی رہے ہیں،عبدالعلیم خان
پاکستان اور آسٹریلیا طلباء کیلئے وظائف، فوڈ وواٹر سکیورٹی جیسے امور پر تعاون کررہے ہیں، وفاقی وزیر
پولیو،ایڈز،ملیریا کے خلاف لڑائی میں آسٹریلیا کی مدد کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،عبدالعلیم خان
دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرکی گفتگو
موسمیاتی تبدیلی اور معاشی ترقی کیلئے باہم مل کر کام کرنے سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، عبدالعلیم خان
پاکستان اس وقت چاول،لوہے کی مصنوعات،مصالحہ جات اور ٹیکسٹائل مصنوعات آسٹریلیا کو برآمد کر رہا ہے، فاقی وزیر
پاکستان آسٹریلیا کو موجودہ برآمدات کی مقدار بڑھانا اور نئی درآمدات شامل کرنا چاہتا ہے،وفاقی وزیرمواصلات
زرعی مصنوعات اور قدرتی دھاتوں کی پاکستان سے آسٹریلیا برآمد کے وسیع امکانات موجود ہیں،عبدالعلیم خان
دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے میدان کے ذریعے باہمی تعلقات کے فروغ کے مواقع موجود ہیں،وفاقی وزیر
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں اس وقت ماحول انتہائی سازگار ہے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولت کاری کے لیے متعلقہ اداروں میں ضروری اصلاحات کی گئی ہیں، عبد العلیم خان
معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کی موجودہ حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں،آسٹریلوی ہائی کمشنر
ہم پاکستان کے ساتھ باہمی شراکت داری کے تمام امکانات پر کام کرنے کے لئے پر عزم ہیں،آسٹریلوی ہائی کمشنر