آئینی ترمیم پر اتفا ق رائے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

آئینی ترمیم پر اتفا ق رائے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

مجوزہ26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور کرانے کی حکمت عملی طے کرنے وزیراعظم شہباز شریف بغیر پروٹوکول مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے سے ہی مولانا کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔

ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن تاحال آئینی ترمیم پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریف کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے شکوہ کیا کہ ایک جانب آئینی ترمیم پر انہیں راضی کرنے کی کوشش جاری ہے دوسری جانب انہی کے ارکان پارلیمنٹ کو غائب کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت بات چیت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی، حکومت جے یو آئی کی جانب سے دیئے گئے مسودے کو ترجیح دے۔ اپوزیشن جماعتیں آئینی ترامیم کے معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کر رہی ہیں۔ حکومت اپوزیشن ارکان کو آفرز دینے اور دباو¿ میں لانے کا عمل ترک کرے۔ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو میڈیا سے بات چیت کئے بغیر مولانا فضل الرحمان کے گھر سے روانہ ہوئے، بلاول بھٹو نے جاتے ہوئے گاڑی سے وکٹری کا نشان بنایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا پہلا مسودہ مسترد کیا تھا اوراسے آج بھی مسترد کرتے ہیں۔ اس معاملے پر تین ہفتوں سے بحث اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ہمارے اراکین پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے اور انہیں خریدنے کی بھی کوشش کی جارہی تھی۔بدمعاشی ہوگی تو ہم بھی اپنا رویہ تبدیل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل بلاول بھٹوکیساتھ بیٹھ کر اس پر طویل بحث کی تھی۔ پھر گزشتہ روز چار گھنٹوں تک نواز شریف سے بھی اس پر طویل بات ہوئی تھی جن چیزوں پر اتفاق ہوا اس کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ باقی متنازع چیزوں پر بات چیت جاری تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھاکہ مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بحث اور مشاورت کا عمل جاری تھا اس معاملے پر ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے اور نمائندوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھاکہ تحریک انصاف اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کا رویہ مثبت ہے اور وہ ہر مثبت چیز کو خوش آمدید کہہ رہی ہے اور اس معاملے پر مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا تھاکہ آئینی ترمیم کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بار کونسلز اور پاکستان بار کونسل کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔

Read more

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت

By Tamsila Akhtar
سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے

By Tamsila Akhtar
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے ملٹری کورٹس سے سولین

By Tamsila Akhtar
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ میں نے 22 دسمبر کو بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو کال دے دی تھی کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، علیمہ خان جو بیرون ملک

By Tamsila Akhtar