بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر مزید 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کردی ہے۔ اس درخواست کے مطابق، بجلی کی فی یونٹ قیمت ماہانہ بڑھ کر پانچ روپے ہوسکتی ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، جبکہ بجلی کی پیداوار کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا۔ فروری میں بجلی کی پیداوار میں پانی سے 24.77 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد، مقامی گیس سے 11.04 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد، اور جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
اس درخواست کے منظور ہونے پر، صارفین کو مزید 40 ارب روپے سے زیادہ بوجھ پڑے گا، لیکن اس اضافے کا اطلاق عوام پر نہیں ہوگا۔
نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ اسی طرح، دو بڑی گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں، سوئی نادرن اور سوئی سدرن، بھی 100 فیصد سے زیادہ قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستیں جمع کراچکی ہیں۔