بلوچستان: سرکاری سکول کا کلرک طلبہ کی لاکھوں روپے کی فیس جوئے میں ہار گیا

بلوچستان: سرکاری سکول کا کلرک طلبہ کی لاکھوں روپے کی فیس جوئے میں ہار گیا
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرکاری سکول کا ایک ملازم طلبہ کی جانب سے امتحان کے لیے ادا کی گئی لاکھوں روپے فیس کی رقم آن لائن جوئے میں ہار گیا۔
گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز ژوب کے پرنسپل وزیر خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام جماعت نہم اور دہم کے امتحانات کے لیے سکول کے 878 طلبہ نے 24 لاکھ 11 ہزار روپے داخلہ فیس جمع کرائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کلاس کے انچارج صاحبان نے طلبہ سے فیس لے کر سکول کے جونیئر کلرک شہزاد جمال کو دے دی تھی تاکہ وہ بورڈ آفس کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دے لیکن جونیئر کلرک نے رقم ہڑپ کر لی۔
سکول پرنسپل کے مطابق جونیئر کلرک شہزاد جمال نے بتایا کہ انہوں نے لالچ میں آکر یہ رقم آن لائن جوئے کی ایک اپیلیکشن میں لگائی تاکہ اس سے منافع کما سکے مگر وہ پوری رقم ہار گیا۔  
سکول پرنسپل وزیر خان کی شکایت پر پولیس نے جونیئر کلرک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف پولیس تھانہ سٹی ژوب میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
یہ دفعہ امانتاً سپرد کیے گئے سرکاری و نجی مال میں مجرمانہ خیانت سے متعلق ہے جس میں 10 سال سے لے کر عمر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے.
سکول کی انتظامیہ کے مطابق بیشتر طلبہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے لیے دوبارہ فیس جمع کرانا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ 
سکول پرنسپل وزیر خان کا کہنا ہے کہ امتحانات میں داخلے کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے اور بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سکول پرنسپل وزیر خان نے مزید بتایا کہ جونیئر کلرک چند ماہ قبل ہی دوسرے سکول سے یہاں ٹرانسفر ہوا تھا اور ان کے جوئے کی لت میں مبتلا ہونے کے بارے میں ہمیں علم نہیں تھا۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar