بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے دو سابق ارکان کےبینک اکائونٹس منجمد، اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے بحال

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے دو سابق ارکان کےبینک اکائونٹس منجمد، اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے بحال

ڈھاکہ ۔20اگست: بنگلہ دیش کی سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے دو رہنمائوں اور شیخ حسینہ واجد کے قریبی رشتہ داروں شیخ ہلال الدین اور شیخ تنموئے کے بینک اکائونٹ منجمد اور اپوزیشن لیڈر بیگم خالدہ ضیا کے بینک اکائونٹ 17 سال بعد بحال کر دیے گئے ہیں۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ (بی ایف آئی یو) نے سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے کزن شیخ ہلال الدین اور ان کے بیٹے سابق رکن پارلیمنٹ شیخ تنموئے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔بی ایف آئی یو نے ان کے ملکیتی کاروباروں کی بینک ٹرانزیکشنز کو بھی منجمد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شیخ ہلال الدین، ان کی اہلیہ روپا چوہدری اور ان کے بیٹے شیخ تنموئے کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے کاروباروں کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے۔بینکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خط کے اجرا کی تاریخ سے پانچ کاروباری دنوں کے اندر مذکورہ اکاؤنٹس سے متعلق معلومات اور دیگر مخصوص ڈیٹا جمع کرائیں۔ دریں اثنانیشنل بورڈ آف ریونیو (این بی آر) نےبنگلہ دیشی بینکوں سے کہا ہےکہ وہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کریں۔

این بی آر کی سینٹرل انٹیلی جنس برانچ (سی آئی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش بینک کو خالدہ ضیا کے تمام بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کے حوالے سے ایک خط بھیجا گیا ہے۔اسی ادارے نے 17 سال قبل بینکوں کو خالدہ ضیا کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ این بی آر کے نو تعینات چیئرمین عبدالرحمٰن خان نے یہ فیصلہ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے مشاورت کے بعد کیا ۔مزید برآ ں ساور ضلع میں عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین منظور عالم رجب اور ان کے چھوٹے بھائی فخر عالم ثمر ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے سابق وزیر مملکت انعام الرحمٰن سمیت 321 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar