بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر
بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر
بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے
ذاتی معالجین سے علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، درخواست
بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین جوانی کے دور سے انکا علاج کر رہے ہیں، درخواست
ٹرائل کورٹ کے بارہا احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ ذاتی معالجین کو چیک اپ کی اجازت نہیں دے رہی، درخواست
ذاتی معالج سے علاج کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 9 حق زندگی کے برخلاف ہے، درخواست
ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، درخواست
بدقسمتی سے دیگر سیاسی قیدیوں کو جیل میں وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا جاتا ہے، درخواست
جیل انتظامیہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلئے بھی تیار نہیں، درخواست
ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر سمینہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک کی اجازت دی جائے، استدعا
ذاتی معالجین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے 15 روزہ شیڈول ترتیب دیا جائے، استدعا
مستقبل میں بھی ذاتی معالجین کو بلا روک ٹوک بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے، استدعا
درخواست میں وزارت داخلہ اور سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے