بیجنگ سمٹ نئے دور میں چین افریقہ تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے ، چینی میڈ یا
بیجنگ میں چین افریقہ تعاون فورم کے 2024 سربراہ اجلاس کا افتتاح ہو گیا ہے ۔ موجودہ بیجنگ سمٹ چین افریقہ تعاون فورم کے قیام کے بعد سے منعقد ہونے والا چوتھا سربراہی اجلاس ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے فورم کی افتتاحی تقریب میں کلیدی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام افریقی ممالک کے ساتھ چین کے دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے،
جنہوں نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں اور چین- افریقہ تعلقات کی مجموعی پوزیشن کو نئے عہد میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔