بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کیساتھ چین کی شراکت داری کے 40 سال مکمل ہونے کی یاد میں تقریب
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کیساتھ چین کی شراکت داری کے 40 سال مکمل ہونے کی یاد میں تقریب
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کو چین نے مہمان مقررین میں شامل کیا
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رافیل گروسی کی تقریب میں شرکت
پاکستان اور چین کی دوستی ایک ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے، چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور
پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی ہمارے بزرگوں کی میراث ہے جسے پاکستانیوں کی ہر نسل نے قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے، چیئرمین پی اے ای سی
پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور
دونوں کی بنیاد باہمی اعتماد، احترام اور ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی پر ہے، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور
پاکستان 3530 میگاواٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل چھ ایٹمی بجلی گھر چلا رہا ہے، چیئرمین پی اے ای سی
یہ تمام ایٹمی بجلی گھر چین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے تھے، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور
چین کے تعاون سے 1200 میگاواٹ کا ایک اور ایٹمی بجلی گھر زیر تعمیر ہے، چیئرمین پی اے ای سی
پاکستان اپنے چینی دوستوں کے ساتھ دیگر شعبوں میں اس تعاون کو مزید فروغ دینے کا منتظر ہے، چیئرمین پی اے ای سی
ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا تقریر کے اختتام پر پاکستان اور چین کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کی تعریف کی
پاکستان آئی اے ای اے کے تعاون کے مراکز کے درمیان مزید تعاون کے قیام کا منتظر ہے، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور