چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی
جسٹس یحییٰ آفریدی نے 30ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب سنیچر کو ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی تقریب میں شریک تھے
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ سمیت ریٹائرڈ ججز بھی تقریب میں موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب ختم ہونے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس پاکستان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کر دی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو شامل کر لیا گیا ہے۔
قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس کے طور پر اپڈیٹ کر کے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئیر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔
خیال رہے کہ قاضی فائز عیسٰی بطورِ چیف جسٹس 13 ماہ ذمہ داریاں سرانجام دینے کے بعد جمعے کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس نامزد کیا تھا جس کے بعد صدرِ پاکستان کی جانب سے منظوری پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar