چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے منیلا سے آئے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے منیلا سے آئے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے منیلا سے آئے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران کی شرکت

چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا

ملاقات میں اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی، ماحولیات کے تحفظ، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، اسلام آباد میں پانی کی مستقبل بنیادوں پر فراہمی اور اس کے زرائع، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر شعبوں کیلئے اے ڈی بی کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد کو ایک جدید، پائیدار اور ماحول دوست مثالی شہر بنانے کیلئے ہم تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، کاربن کریڈٹ اور فنانسنگ سمیت متعدد اہم شعبوں میں شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

0:00
/0:22

اسی طرح اے ڈی بی کی ٹیم کے ساتھ پرائیویٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں

ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے سی ڈی اے نے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے، محمد علی رندھاوا

جسمیں اسلام شہر میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانا جس سے کاربن کے اخراج میں واضح کمی ہورہی ہے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

جسکے اگلے مرحلے میں جدید ترین لینڈ فل سائٹس کا قیام اور ویسٹ ٹو انرجی حاصل کرنے کے اقدامات بھی شامل ہونگے، محمد علی رندھاوا

اس منصوبے میں کاربن کریڈٹ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کرنے اور جدید تقاضوں کے مطابق کرنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) تیکنیکی ماہرین کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے، چیئرمین سی ڈی اے

جس سے سی ڈی اے کی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا، محمد علی رندھاوا

شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بینرز کے استعمال کو بتدریج کم کرتے ہوئے ڈیجیٹل بورڈز متعارف کروائے جارہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول کو پلاسٹک کے مضر اثرات سے بھی تحفظ ملے گا، محمد علی رندھاوا

یہ اقدامات اسلام آباد کو ایک صاف ستھرا اور ماحول دوست شہر بنانے کی سمت میں اہم قدم ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

ملاقات میں اسلام آباد شہر میں انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

اس منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

اسی طرح ملاقات میں اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی پانی کی ضروریات کو پورا اور زیر زمین پانی کی ری چارجنگ کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

صاف پانی کی فراہمی اور شہر میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کیلئے ایک جامع ماسٹر پلان تیار کیا جائے، محمد علی رندھاوا

پانی کے مسائل کو حل کرنے اور پانی سے متعلق مختلف منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ڈونرز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

اے ڈی بی کے وفد نے اسلام آباد میں ہوا کے معیار کی بہتری، پانی کے مسائل کو حل کرنے، کاربن کریڈٹس کے حصول، سرکلر اکانومی کے فروغ اور شجرکاری کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا

اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے ہم اے ڈی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، محمد علی رندھاوا

ملاقات میں اے ڈی بی کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا

سی ڈی اے اور اے ڈی بی کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے

اے ڈی بی کی معاونت سے ہم اسلام آباد کو ایک جدید، پائیدار اور ماحول دوست شہر اور مزید خوبصورت شہر بنانے میں کامیاب ہوں گے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar