چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

ملاقات کے دوران، گلگت بلتستان، ملکی مجموعی صورتحال سمیت سیاحت کے فروغ کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سید یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
انہوں نے چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، چئیرمین سینیٹ
گلگت بلتستان قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہے، سید یوسف رضا گیلانی
یہ خطہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک حسین اور پر کشش مقام ہے، چئیرمین سینیٹ
سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر نہ صر ف ان علاقوں بلکہ ملک کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے، چئیرمین سینیٹ
سید یوسف رضا گیلانی نے گلگت بلتستان کے قدرتی مناظر اور علاقائی ثقافت کو بھر پور انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا
گورنر گلگت بلتستان نے نو منتخب چئیرمین سینیٹ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا