ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت مقرر

اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتہ نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے 7 اپریل 2022ء کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا تھا۔
قابلِ ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کو بحال بھی کیا تھا۔