ضلع کیماڑی میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

الیکشن 2024 ، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں زون کے تمام ڈسٹرکٹس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
ضلع کیماڑی میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ضلع کیماڑی میں ٹوٹل 594 پولنگ اسٹیشنز پر 8 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ضلع کیماڑی کے 251 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 343 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ڈکلئیر کیا گیا ہے۔
ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلع کیماڑی میں 4500 سے زائد افسران و جوان اور لیڈیز پولیس اہکاران الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں۔
3472 افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 1104 افسران و جوانوں کو کوئک رسپانس فورس، ریزرو پلاٹونز اور دیگر مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی کی جارہی ہے۔