افغان طالبان کی جانب 2021ء میں افغانستان پر قبضے کے بعد سے خطے کے پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ

افغان طالبان کی جانب 2021ء میں افغانستان پر قبضے کے بعد سے خطے کے پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

افغانستان کے پڑوسی اور دیگر ممالک نے افغان طالبان کو شواہد پیش کئے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے اور پڑوسی ممالک ان دہشتگردانہ کارروائیوں سے شدیدمتاثر ہیں

رواں ماہ کے آغاز میں خطے کے چار اہم ممالک پاکستان، روس، چین اور ایران نے افغان طالبان کے ساتھ مختلف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر مشترکہ احتجاج ریکارڈ کرایا

مشترکہ احتجاج کی تجویز پاکستان کی طرف سے آئی، جس کا مقصد افغانستان کے اہم ہمسایہ ممالک کی جانب سے ایک متحدہ موقف اپناتے ہوئے افغان طالبان کی حکومت کو دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں پر مجبور کر نا تھا

تاہم جب چاروں ممالک نے اپنے نمائندے کابل بھیجنے پر اتفاق کیا تو افغان طالبان نے غیر منطقی اقدام اٹھائے ہوئے کانفرنس میں دیگر ممالک ہندوستان، ترکی، انڈونیشیا اور بعض وسطی ایشیائی ریاستوں کے حکام مدعو کو مدعو کرلیا جن کاافغانستان کی سرزمین سے دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں شمار نہیں ہوتا

اس حوالے سے پاک فوج نے 11فروری 2024ء کو ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن کے دوران دہشتگرد تنظیم داعش کے سرغنہ صورت گل عرف سیف اللہ کو جہنم واصل کیا جس سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوتی ہے

کابل میں پاکستان کے ناظم الامور نے روس، ایران اور چین کے خصوصی ایلچی کے ساتھ مل کر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ افغان طالبان عام طور پر ٹی ٹی پی اور اس کے مقاصد کے بارے میں ''ہمدردانہ'' نظریہ رکھتے ہیں، لیکن اس کے کچھ ارکان نے تو اپنا مذہبی فریضہ سمجھ کر پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کرلی

دو سال سے زیادہ اقتدار میں رہنے کے باوجود ابھی تک کسی بھی ملک نے متعدد معاملات پرمثبت پیش رفت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا

کیا افغان طالبان دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مثبت سمت میں استوار کریں یا دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رکھیں گے؟

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar