غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت، سعودی ولی عہد سے ریاض میں امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت، سعودی ولی عہد سے ریاض میں امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

   ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین معاملات اور عسکری کارروائیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان کے علاوہ محکمہ خفیہ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ ’انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے کے بعد رواں ہفتے کے آخر میں برطانیہ بھی جائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ امریکی سفارت کار لندن میں عرب رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 (جیسا واقعہ) دوبارہ نہ ہو اور اسے دیگر 101 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کو واپس لانے اور جنگ ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘
اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے اگلے مرحلے پر ریاض روانہ ہونے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’اب ان کامیابیوں کو ایک پائیدار تزویراتی کامیابی میں بدلنے کا وقت ہے۔‘

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar