حکومت کی بدمعاشی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے

حکومت کی بدمعاشی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی بدمعاشی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، شاہ محمود کی بہو کو اغوا کیا گیا، ہمارے اراکین کو ہراساں اور اغوا کیا جارہا ہے ، صبح تک اراکین کو اغوا، ہراساں اور خریدنے کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو پھر حکومت یاد رکھے کہ ہم بہت سخت رویہ اختیار کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کو پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کا رویہ مثبت ہے اور وہ ہر مثبت چیز کو خوش آمدید کہہ رہی ہے اور اس معاملے پر مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بار کونسلز اور پاکستان بار کونسل کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔

3 ہفتوں سے بحث اور مشاورت کا عمل جاری ہے، اس معاملے پر ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے اور نمائندوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کا پہلا ڈرافٹ مسترد کیا اور آج بھی اسے مسترد کرتے ہیں، افہام و تفہیم کیساتھ آگے بڑھنا ہے تو ہم نے خوش آمدید کہا ہے، ، 2 دن قبل بلاول بھٹوکیساتھ بیٹھ کر اس پر طویل بحث کی، پھر گزشتہ روز 4 گھنٹوں تک نواز شریف سے بھی اس پر طویل بات ہوئی، جن چیزوں پر اتفاق ہوا اس کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ باقی متنازع چیزوں پر بات چیت جاری ہے۔

تاہم اب ہمیں کچھ ایسی اطلاعات ملیں کہ حکومت ہمارے مفاہمت کے رویے کو سنجیدہ نہیں لے رہی، ہمارے اراکین کو ہراساں اور اغوا کیا جارہا ہے، جے یو آئی کے ایک رکن کو اغوا کیا گیا جس کے بچے ابھی میرے گھر میں موجود ہے جبکہ دوسرے کو دھمکی دی گئی اور تیسرے کو بھاری معاوضے کی پیش کش کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختر مینگل کی جماعت کی خاتون رکن کے ساتھ بھی واقعہ پیش آیا، شاہ محمود قریشی کی بہو کو اغوا کیا گیا، اگر حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا سلسلہ ترک نہ کیا تو پھر ہم مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں گے، حکومت کی بدمعاشی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور جو رویہ اختیار کیا جائے گا اُسی طرح جواب دیں گے، ہمارے خلوص، سنجیدگی اور نیک نیتی کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صبح تک اراکین کو اغوا، ہراساں اور خریدنے کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو پھر حکومت یاد رکھے کہ ہم بہت سخت رویہ اختیار کریں گے۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar