حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے لئے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ

حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے لئے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہونے کا اعزاز
پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے2023 میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں 229 ارب روپے جمع کروائے
2023میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 48ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی

اسلام آباد ( ): پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو ملک کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک بڑی کمپنی ہونے کے حوالے سے اس کی گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز پی ٹی سی کی پاکستان میں جاری سماجی ذمہ داریوں اور ملکی معیشت کو رواں رکھنے کے ضمن میں بے پناہ کاوشوں کا ادراک ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرف2023میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں قومی خزانے میں 229ارب روپے کی خطیر رقم جمع کروائی ہے۔جبکہ 2023میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 48ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات بھی کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستا ن میں کام کرنے والی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کے طور پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے ہمیشہ مقامی ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمداور ٹیکس کی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر پورا کیا ہے اورملک کی ترقی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، جس کی ایک قابل قدر مثال پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے ماحولیاتی، سماجی اوراپنے کاروباری شعبے میں بے پناہ سرمایہ کاری ہے۔ حکومت پاکستان کی پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی سب سے بڑی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر پذیرائی کمپنی کی بہترین کارپوریٹ اقدار کے حصول کی انتھک لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar