حکومت، اتحادیوں اور اوپزیشن کی بڑی بیٹھک
حکومت، اتحادیوں اور اوپزیشن کی بڑی بیٹھک
مذاکرات کی پہلی باضابطہ نشست مکمل
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی
مذاکراتی کمیٹی کے باقی اراکین عدالتی مقدمات یا مل سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،اسد قیصر
دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے آج کے اجلاس کو مثبت پیش رفت قرار دیا،
اراکین نے توقع ظاہر کی کہ پارلیمنٹ ایک اہم فورم ہے اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا چاہیئے
اپوزیشن کمیٹن نے مظالبات کا خاکہ پیش کیا
طے پایا کہ اگلی میٹنگ میں اپوزیشن تحریری طور پر اپنے مطالبات اور شرائط پیش کرے گی
اس سے بات چیت کا عمل مزید آگے بڑھے گا
اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی
شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
مذاکراتی کمیٹیوں نے اسپیکر ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا
کمیٹی کے قیام اور مذاکرات کے عملی آغاز کے لیئے ان کی کوششوں کو سراہا
اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ مذاکراتی اجلاس 2جنوری کو منعقد ہوگا