احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کے کیس میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
نیب کی عدالت میں فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ انکوائری کے لیے مزید وقت درکار ہے، اس لیے فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 3 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
فواد چوہدری کے وکیل عامر عباس نے عدالت میں اعتراض کیا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کوئی این او سی نہیں ہے، اس منصوبے میں ٹنڈر ہوا ہی نہیں تو الزام کیسا۔
وکیل عامر عباس نے مزید کہا کہ اگر کسی کو ذاتی حیثیت میں کوئی پیسے دئیے تو گواہ لے آئیں۔ انھوں نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کی توسیع کے لیے ٹھوس وجوہات ہونی چاہییں۔
فواد چوہدری کو 2 جنوری کو جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 18 لاکھ روپے کی کرپشن کی ہے۔