آنے والےالیکشن کےنتائج دیکھ کرلگتاہےکھمبے جیت رہے ہیں، سینئر صحافی عامرمتین
چار پانچ گھنٹے سے جو نتائج آرہے ہیں ان سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ کھمبے جیت رہے ہیں،
تیس تیس پینتیس سال سے سیاست کرنے والے برج گرتے دکھائی دے رہے ہیں، پرانے سیاستدان حیران بھی ہیں اور پریشان بھی، پریشان ہونا بھی چاہیے۔
یہاں پر بہت بڑے بڑے برج الٹ رہے ہیں، پرانی سیاسی پارٹیاں نست ونابود ہونے جارہی ہیں، کچھ معدوم ہوجائیں گی۔
بڑے بڑے برج الٹنے کی سرخیاں 1970 اور 1988 کی دہائی میں آئی تھیں،
موجودہ نتائج کمزور دل والے لوگ مضبوط دل کرکے دیکھیں کیونکہ کچھ بھی ممکن ہے۔
جن لوگوں نےالیکشن کے معاملے میں اصول وضوابط کا خیال نہیں رکھا، زوم اور رعونت کیساتھ تکبر کاانداز اپنایا ان لوگوں کے لئے کافی شرمندگی کامقام ہے۔