کلکتہ زیادتی کیس: ملزم واردات سے قبل کیا کچھ کرتا رہا، اہم انکشافات سامنے آگئے

کلکتہ زیادتی کیس: ملزم واردات سے قبل کیا کچھ کرتا رہا، اہم انکشافات سامنے آگئے

کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں گرفتار پولیس رضا کار سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ واردات سے قبل ریڈ لائٹ ایریا گیا اور لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے سے قبل اس نے شراب بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل اسپتال کی 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار ملزم سنجے رائے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزم سنجے رائے نے لیڈی خاتون ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کا نشانہ بنانے سے قبل ایک اور ساتھی رضا کار کے ساتھ 8 اگست کی رات شمالی کلکتہ کے علاقے میں ریڈ لائٹ ایریا بھی گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سنجے رائے ساتھی رضا کار کے ساتھ اس رات کلکتہ کے ایک اور ریڈ لائٹ ایریا بھی گیا تھا اور ملزم نے نشے کی حالت میں ایک راہگیر خاتون کو بھی چھیڑا تھا، اس کے علاوہ اس نے ایک خاتون کو فون کر کے برہنہ تصاویر بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے رائے کے ساتھ گیا دوسرا شخص پرائیویٹ بائیک کے ذریعے گھر چلا گیا جبکہ سنجے علی الصبح ساڑھے 3 بجے تک آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال کے ٹراما یونٹ کے سامنے بھٹکتا رہا اور پھر نشے میں دھت سنجے رائے اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو گیا اور پھر صبح 4 بج کر 3 منٹ پر اسپال کے سیمینار ہال میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق سنجے رائے نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ جب وہ ہال میں داخل ہوا تو لیڈی ڈاکٹر گہری نیند میں سو رہی تھی اور یہ موقع دیکھ کر اس نے لیڈی ڈاکٹر کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دو سے تین ماہ قبل بھی سنجے رائے کا اسپتال کے ایک مرد ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور ملزم اسپتال میں ایک مریض کے داخلے کے وقت لیڈی ڈاکٹر پر چلایا بھی تھا تاہم بعد میں اس نے ڈاکٹرز سے معافی بھی مانگی تھی۔

اس سے قبل ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ جس رات لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا واقعہ پیش آیا اس رات 11 بجے کے قریب بھی سنجے رائے اسپتال کے عقبی حصے میں واقع ایک مقام پر گیا تھا جہاں اس نے شراب نوشی کی تھی اور موبائل پر فحش مواد بھی دیکھا تھا، اور واردات کی رات سنجے رائے متعدد بار اسپتال کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

دوسری جانب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیش (سی بی آئی) نے سنجے رائے کے جھوٹ کے ٹیسٹ کے لیے عدالت سے اجازت بھی طلب کر لی ہے۔

Read more

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت

By Tamsila Akhtar
سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے

By Tamsila Akhtar
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے ملٹری کورٹس سے سولین

By Tamsila Akhtar
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ میں نے 22 دسمبر کو بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو کال دے دی تھی کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، علیمہ خان جو بیرون ملک

By Tamsila Akhtar