کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس
کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس۔
راولپنڈی کی تمام تر سکیمز کا تنقیدی جائزہ۔
جاری شدہ ترقیاتی سکیمز میں معیار اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انجینئر عامر خٹک
ڈی ڈی ڈبلیو پی میں پبلک ہیلتھ کی جانب سے 13 سکیمز گیسٹیشن پریڈ کی ایکسٹیشن کے لئے پیش
پبلک ہیلتھ میں راولپنڈی02, 3 جہلم اور 8 چکوال کی سکیمز کے گیسٹیشن پریڈ کی ایکسٹیشن اپروول
منصوبوں میں غیر ضروری تعطل ان کی آفادیت کو ختم کر دیتے ہیں۔ انجینئر عامر خٹک
تمام سکیمز کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئر عامر خٹک
مری کے لئے رین واٹر ہارویسٹنگ اور واٹر ٹریٹمنٹ کے پراجیکٹ کو جلد از جلد لانچ کیا جائے۔ انجینئر عامرخٹک
بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچا کر مقامی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ انجینئر عامر خٹک
راولپنڈی میں ڈرینج اینڈ سیوریج سکیم وارڈ نمبر 1,2,3,4,6 واہ کینٹ کی آئندہ ماہ جون کی ڈیڈ لائن مقرر۔
چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1تا 6 میں بھی پی سی سی سٹریٹس اور ڈرینج سسٹم کی تکمیل کے لئے آئندہ ماہ جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔
ہائی وے کی جانب سے ضلع چکوال کی 04 سڑکوں میں مرمت و بحالی کی ریوائزڈ اپروول لی گئی۔
05 کلومیٹر لمبائی کی مین سڑک ہستال گاؤں، پی سی سی روڈ ڈھوک گاہ کی تعمیر، ڈوڈھا سے خصالہ 05 کلومیٹر لمبی روڈ کی مرمت، صدام چوک سے تراتی06 کلومیٹر لمبی سڑک کی چوڑائی مرمت و بحالی کی ریوائزڈ اپروول لی گئی۔
ضلع جہلم کی پنڈدادنخان تا چواہ چکوال روڈ کی مرمت و بحالی کی بھی ریوائزڈ اپروول لی گئی۔
سکیمز کو متعلقہ فورم تک لانے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کر لی جائے کہ متعلقہ سکیم کی کسی دوسرے محکمے کے ساتھ ڈپلیکشن نہ ہو۔ انجینئر عامر خٹک
تمام محکموں کی ترقیاتی سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ کی جائے۔ انجینئر عامر خٹک
تمام ایریاز میں ترقیاتی سکیموں کا ڈیش بورڈ بنایا جائے۔ انجینئر عامر خٹک
ڈیش بورڈ پر روزانہ پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ عامر خٹک
گلی، نالی، سائنیج بورڈرز سمیت دیگر تمام انٹروینشنز کے سٹینڈرڈز کو پورے راولپنڈی میں یکساں رکھا جائے۔ انجینئر عامر خٹک
ترقیاتی سکیم چھوٹی ہو یا بڑی، اسکی کوالٹی کو اس طرح سے یقینی بنائیں کہ آئندہ کئی سالوں تک وہاں اسے دوبارہ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انجینئر عامر خٹک