کمشنر راولپنڈی ڈویثرن انجینئر عامر خٹک کے زیرصدارت نسداد بجلی چوری اجلاس
کمشنر راولپنڈی ڈویثرن انجینئر عامر خٹک کے زیرصدارت نسداد بجلی چوری اجلاس ۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر آئیسکو ڈاکٹر امجد سمیت آئیسکو، پولیس و انتظامیہ کے افسران کی شرکت
اجلاس میں انسداد بجلی چوری کے حوالے سے ڈویژن بھر میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ
راولپنڈی ڈویژن میں 07 ستمبر 2023 سے اب تک 1634 مقدمات کا اندراج
1344 ملزمان گرفتار، 106.68ملین کی ریکوری۔
بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن مزید تیز کیا جائے۔ انجینئر عامر خٹک
بجلی چوری میں ملوث افرادکی وجہ سے لوگوں کو لوڈشیڈنگ اور اوورچارجنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انجینئر عامر خٹک
بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انجینئر عامر خٹک
تمام افسران آئیسکو کیساتھ مشترکہ طور پر بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کریں۔ انجینئر عامر خٹک
تمام اضلاع میں ریکوریز کو سو فیصد تک یقینی بنائیں۔ کمشنر راولپنڈی
بڑے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔ کمشنر راولپنڈی
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے بجلی کنکشنز فوری منقطع کیے جائیں۔ کمشنر راولپنڈی
بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کا ریکارڈ مرتب کریں۔
ڈویژن بھر تمام بڑی چھوٹی انڈسٹریز اور برف کے کارخانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے۔
کمرشل سیٹلمنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وہاں بجلی چوری کا خدشہ زیادہ ہے۔ انجینئر عامر خٹک
مری میں بہت سے ہوٹلز میں ہیٹرز بجلی پر لگائے جاتے ہیں ان کو بھی چیک کیا جائے۔ انجینئر عامر خٹک
بجلی چوروں سے انفرادی وصولی کی جائے نہ کہ پورے علاقے یا گاؤں پرجرمانہ ڈالا جائے۔ انجینئر عامر خٹک
اوور لوڈنگ کو ختم کرنے کے لئےگرڈ سٹیشن کے لئے کوئی مناسب جگہ مختص کی جائے۔ کمشنر راولپنڈی