کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا جمپنگ کاسل بنادیا گیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دنیا کا سب سے بڑا جمپنگ کاسل بنا دیا گیا ہے۔ اس جمپنگ کاسل کی اونچائی 40 فٹ جبکہ رقبہ 1 ہزار 421 اسکوئر میٹر ہے۔ اس کاسل میں بچوں کی تفریح کے لیے ایک ہزار فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین، رنگ برنگے جمپنگ بیڈ اور جمبو ڈراپ نامی سلائیڈ موجود ہیں۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس جمپنگ کاسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کے سرٹفیکیٹ سے نوازا دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے جمپنگ کاسل کے پاس تھا جس کا رقبہ ایک ہزار 262 اسکوائر میٹر تھا۔
اس جمپنگ کاسل کی تعمیر میں 3 ماہ کا وقت لگا اور اس کی لاگت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اس کاسل کو بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔
یہ جمپنگ کاسل کراچی کے تفریحی مقامات میں ایک نئی جھلک ہے۔ اس سے کراچی میں تفریح کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور شہر کے سیاحتی مقامات کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔