کرم تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 124 ہو گئی: پولیس
اسلام آباد(پ ر)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جاری قبائلی تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ تشدد کا تازہ ترین سلسلہ، جو اب اپنے دسویں دن میں داخل ہو رہا ہے، مجموعی طور پر 124 افراد ہلاک اور 178 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
کرم ریجن کو مواصلاتی بلیک آؤٹ کا سامنا ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرکزی پشاور پاراچنار شاہراہ کی مسلسل بندش سے روزمرہ کی زندگی اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہیں۔
امن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ دونوں متحارب فریقین کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔