کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
سلام آباد: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے المناک خودکش دھماکے کے بعد بلوچستان حکومت نے آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ٹرین سروس چار روز کے لیے معطل کر دی ہے۔
ریلوے حکام نے اعلان کیا کہ یہ معطلی 14 نومبر تک برقرار رہے گی۔ ریلوے حکام کا دعویٰ ہے کہ کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس، بولان میل، چمن پیسنجر اور زاہدان جانے والی ٹرینوں سمیت تمام ٹرینیں روک دی گئی ہیں اور وہ روانہ نہیں ہو سکیں گی۔
ہفتہ کی صبح کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور کم از کم 56 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب مسافر روانگی کی تیاری کر رہے تھے۔