لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں 6 ججز کے بطور الیکشن ٹریبونل تقرر کے حکم کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم
جسٹس شاہد کریم کا فیصلہ کٹھ پتلی الیکشن کمیشن کو اس کے آئینی کردار اور دائرہ اختیار سمجھانے کیلئے کافی ہے، ترجمان تحریک انصاف
آئین و قانون کو مقدم رکھنے والے ججز کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کا اپنے آقاؤں کا جعلی اقتدار بچانے کیلئے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کا خواب محض خواب ہی رہے گا، ترجمان تحریک انصاف
کسی غیر آئینی آرڈیننس یا نوٹیفکیشن کے سہارے آئین کو سبوتاژ کرنے سےعوامی مینڈیٹ پر مارے گئے شب خون کا جواز فراہم کرنا ممکن نہیں، ترجمان تحریک انصاف
کمشنر راولپنڈی اور انوار الحق کاکڑ کے بیانات کے بعد الیکشن ٹریبونلز کے متعدد فیصلے الیکشن کمیشن کے انتخابی دھاندلی میں مجرمانہ کردار پر مہر تصدیق ثبت کر چکے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
الیکشن میں واضح بھاری اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو مائنس کرنے کے مطلوبہ اہداف میں ناکامی نے الیکشن کمیشن اور اس کے آقاؤں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر رکھا ہے، ترجمان تحریک انصاف
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر الیکشن کمیشن کو 6 روز کے اندر چیف جسٹس کی جانب سے نامزد ججز کی بطور ٹریبونلز تقرریوں کا پابند بنایا ہے، ترجمان تحریک انصاف
الیکشن کمیشن زمینی خداؤں کی خوشامد کی گھٹیا روش ترک کرے اور اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے معزز عدالت کے فیصلے کا احترام یقینی بنائے، ترجمان تحریک انصاف
فردِ واحد کی ذاتی انا کی تسکین کی خاطر عدلیہ سے تصادم سے کمیشن کی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں مل جائے گی، ترجمان تحریک انصاف