الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی تجرباتی مشق کامیابی سے مکمل کرلی

الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی تجرباتی مشق  کامیابی سے مکمل کرلی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (EMS) کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر اس تجرباتی مشق میں شریک ہوئے۔ اس دوران فائبر/ڈی ایس ایل کنیکٹوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کے مراحل کی مکمل مشق کی گئی۔

تجرباتی مشق کے دوران ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔

ای سی پی کے ترجمان کے مطابق، EMS کا بنیادی مقصد آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب ہے۔ اس مشق کے دوران تمام آر اوز نے مکمل کامیابی کے ساتھ نتائج کی تدوین و ترتیب مکمل کی اور اس میں کسی قسم کی کوئی دقت نہیں ہوئی۔

مجموعی طور پر پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل بھی تسلی بخش رہی۔ تاہم، مشق کے دوران چند مقامات پر کنیکٹوٹی کی دشواری کے باعث کچھ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں معمولی چیلنجز بھی سامنے آئے۔ ان چیلنجز کو فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کسی پریذائیڈنگ آفیسر کو اپنے موبائل فون کے ذریعے نتائج کی آر او تک ترسیل میں کوئی دشواری ہو تو وہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی نتیجہ ذاتی طور پر آر او کے دفتر پہنچائے گا۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar