معذور مسافروں سے بدسلوکی، امریکی حکومت کا ایئرلائن پر 13 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ

معذور مسافروں سے بدسلوکی، امریکی حکومت کا ایئرلائن پر 13 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ

  امریکی حکومت نے معذور مسافروں کو وہیل چیئر کی امداد فراہم کرنے میں ناکامی اور پانچ سال کی مدت کے دوران ہزاروں وہیل چیئرز کو نقصان پہنچانے پر امریکن ایئرلائنز کو 13 ارب روپے سے زائد (پانچ کروڑ ڈالر) کا جرمانہ کیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے بدھ کو کہا کہ کچھ واقعات میں وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکن ایئرلائنز نے کہا کہ اس نے وہیل چیئرز کی ہینڈلنگ کو بہتر بنانے کے لیے کافی سرمایہ کاری کی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے ریکارڈ کیے گئے واقعات 2019 اور 2023 کے درمیان پیش آئے۔
تحقیقات کا آغاز امریکہ کے معذور سابق فوجیوں کی طرف سے امریکن ایئرلائنز کے خلاف دائر کردہ تین رسمی شکایات کے ذریعے کیا گیا تھا۔
تفتیش کاروں نے گذشتہ سال میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک واقعے کی ویڈیو بھی قبضے میں لی۔ ایئرلائن کے عملے نے سامان کے ریمپ سے نیچے ایک وہیل چیئر کو کھسکائی جو نیچے جا کر کنکریٹ سے جا ٹکرائی۔
ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بٹگیگ نے کہا کہ امریکن ایئر لائنز ’بدترین خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز میں سے ایک دکھائی دیتی ہے، لیکن تفتیش کاروں نے جو مسائل دیکھے ہیں وہ ایک ایئر لائن تک محدود نہیں ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ محکمہ دیگر ایئر لائنز کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات کر رہا ہے، لیکن وہ ان کا نام نہیں لیں گے۔
بٹگیگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہوائی جہازوں میں وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک برداشت کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے۔‘
امریکن ایئرلائنز کے لیے سزا اس سے کہیں زیادہ سخت ہے جتنا کہ محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے دوسری ایئرلائنز کو دی تھی جس کے مطابق اس نے معذور مسافروں کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ پچھلا ریکارڈ جرمانہ 2016 میں یونائیٹڈ ایئر لائنز کے خلاف تقریباً 56 کروڑ روپے (دو کروڑ ڈالر) تھا، جسے یونائیٹڈ کو مسافروں اور دیگر اخراجات کی تلافی کے لیے کریڈٹ ملنے کے بعد سات لاکھ ڈالر کر دیا گیا تھا۔
محکمہ کے حکام نے کہا کہ امریکن ایئرلائنز کے خلاف جرمانے کا حجم بڑی تعداد میں واقعات کی عکاسی کرتا ہے جس میں وہیل چیئرز کو نقصان پہنچانا یا فلائٹ کے بعد انہیں مسافروں تک دیر سے پہنچانا شامل ہے۔

Read more

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت

By Tamsila Akhtar
سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

سب سے آگےکون؟ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے

By Tamsila Akhtar
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے ملٹری کورٹس سے سولین

By Tamsila Akhtar
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ میں نے 22 دسمبر کو بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو کال دے دی تھی کہ وہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، علیمہ خان جو بیرون ملک

By Tamsila Akhtar