مدت پوری، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے فُل کورٹ ریفرنس

مدت پوری، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے فُل کورٹ ریفرنس
پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بطور جج 15 سال اور بطورِ چیف جسٹس 13 ماہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے۔ وہ 26 اکتوبر 1959 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔
گزشتہ رات سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جبکہ آج فُل کورٹ ریفرنس ہو رہا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج آخری دن چیمبر ورک کریں گے، اور کمرہ عدالت نمبر ایک میں فُل کورٹ ریفرنس کے بعد ہائی ٹی میں شریک ہوں گے۔
نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل سنیچر کو اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
گزشتہ شب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت نے چیف جسٹس کو دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔
عشائیے کے شرکا سے اپنے خطاب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وکلا اور میڈیا دیگر ججز کے بارے میں پیش گوئی کر سکتے ہیں مگر جسٹس یحیٰی آفریدی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ آئین و قانون کے مطابق ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اُن کو مسقبل کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ ’آپ کو اب ایک بات کو پتہ نہیں ہوگی کہ فیصلہ کیا ہوگا۔‘

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar