محرم الحرام سکیورٹی پلان۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 کا دورہ

اسلام آباد.محرم الحرام سکیورٹی پلان۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 کا دورہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے عزاداروں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے پوچھا
منتظمین کا سکیورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار
محرم الحرام کے موقع پر جامع سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، محسن نقوی
شرپسندوں عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور سرویلنس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ محسن نقوی
بزدل دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ محسن نقوی
آزاد کشمیر۔ گلگت بلتستان اور تمام صوبوں میں ان کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جا چکی ہے۔ محسن نقوی
فوج صوبوں میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے موجود رہے گی۔ محسن نقوی
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا ۔ ایس ایس پی شعیب بھی اس موقع پر موجود تھے