مختلف وزارتوں ، ڈویژنز میں تعینات گریڈ 22 کے افسران کتنی تنخواہ وصول کر رہے ہیں
مختلف وزارتوں ، ڈویژنز میں تعینات گریڈ 22 کے افسران کتنی تنخواہ وصول کر رہے ہیں ،،، 92 نیوز پتہ لگا لیا
ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور سیکرٹیریٹ گروپ میں 49 گریڈ 22 کے افسران کام کر رہے ہیں۔ دستاویز
گریڈ 22 کے سب سے زیادہ 16 افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات ہیں۔ دستاویز
گریڈ 22 کے 49 افسران کو ماہانہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ادا کی جا رہی ہے۔ دستاویز
ایوان صدر میں تعینات گریڈ 22 کے محمد شکیل ملک سب سے زیادہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ دستاویز
شکیل ملک کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 90ہزار 634 روپے ہے۔ دستاویز
آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار 360 روپے ہے۔ دستاویز
آئی جی بلوچستان کو ایک جیپ، ایک کار، ایک خانسامہ اور ایک اردلی بھی فراہم کیا گیا ہے، دستاویز
چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ ماہانہ 7 لاکھ 75 ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ دستاویز
چیف سیکرٹری سندھ کو ایک سرکاری گاڑی بمعہ سکواڈ فراہم کی گئی ہے ۔ دستاویز