ملک بھر میں جی ٹی روڈ پر موٹر ویز کی طرح ایکسل لوڈ کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جی ٹی روڈ پر موٹر ویز کی طرح ایکسل لوڈ کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، بھاری گاڑیوں کیلئے جی ٹی روڈ پر بھی وزن کرنے والے’’ ویٹ سٹیشن‘‘ قائم کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایچ اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کے مشترکہ محکمانہ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے مابین مربوط باہمی پالیسیوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں جی ٹی روڈ پر موٹر ویز کی طرح ایکسل لوڈ کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بھاری گاڑیوں کیلئے جی ٹی روڈ پر بھی وزن کرنے والے’’ ویٹ ا سٹیشن‘‘ قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
پاکستان نے ایم پاکس سے بچاؤ کیلیے موثر اقدامات کیے ہیں ،وفاق اور صوبے ملکر کلوز کوارڈینیشن میں ہیں ،تمامتر ضروری اقدامات کو بر وقت یقینی بنارھے ہیں ۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رھی ہے، قومہ وزارت صحت ، صوبائی حکومتیں پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔