ملک میں ایم پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ،ترجمان وزارت صحت
پشاور سے منکی پاکس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ کیسز کی کل تعداد 4 ہو گئی۔ ترجمان قومی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 47 سالہ شہری کو 29 اگست کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر ایسولیٹ کیا تھا ،متاثرہ شخص خلیجی ممالک سے آیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ ایمرجینسی کے بعد ایم پاکس کے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ۔ قومی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اپنے بیان میں معاون صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ تمام ائیر پورٹس پر سکریننگ کا موثر نظام۔موجود ہے،
پاکستان نے ایم پاکس سے بچاؤ کیلیے موثر اقدامات کیے ہیں ،وفاق اور صوبے ملکر کلوز کوارڈینیشن میں ہیں ،تمامتر ضروری اقدامات کو بر وقت یقینی بنارھے ہیں ۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رھی ہے، قومہ وزارت صحت ، صوبائی حکومتیں پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔