مقبوضہ کشمیر; بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریلوے سٹیشن اور ہائی سیکورٹی زون والے علاقوں میں پوسٹرز آویزاں کر دئیے گئے
سری نگر جموں شاہراہِ پر بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے،زاہد اشرف حریت کانفرنس رہنما کا کہنا ہے کہ پوسٹرز کو سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے آویزاں کئے ہیں
پوسٹرز کو ہائی سیکیورٹی زون میں دیکھ کر قابض بھارتی فوج اور بھارتی اداروں میں ہلچل مچادی۔پوسٹرز کو دیکھ کر بھارتی پولیس اور فورسز کی دوڑیں لگ گئیں ہیں
زاہد اشرف حریت رہنما نے کہا پوسٹرز 6 ستمبر پاکستان کےڈیفنس ڈے کی مناسبت سے آویزاں کئے گئے ہیں،پوسٹرز پر تحریر 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان تحریر ہے،جوکشمیریوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہےکہ پاکستان اتنا طاقتور ہے کہ وہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کرے گا۔