امریکی کانگرس کی قرارداد پر وزیرِدفاع خواجہ آصف کی تحریک انصاف پر تنقید کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف نے مینڈیٹ چور وزیرِ دفاع کے بیان کو چوری اور سینہ زوری کی عمدہ مثال قرار دے دیا
خواجہ آصف اور ان کی حکومت کی پیشانی پر مینڈیٹ چور کا لیبل چسپاں ہے جسے پوری دنیا دیکھ اور مان رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف
پچھلے دو سال میں ان مجرموں نے پاکستان میں شہریوں کے خلاف جس لاقانونیت، وحشت اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی نظیر بھی مہذب جمہوری دنیا میں نایاب ہے، ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد ہائیکورٹ اور سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ججز کے خطوط پڑھنے کے علاوہ پوری دنیا نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا خطاب بھی سنا، ترجمان تحریک انصاف
دنیا نے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، اس کے مقبول ترین قائد اور کارکنان کے خلاف وحشت و انتقام کے بدترین سلسلے کو بھی پل پل دیکھا، ترجمان تحریک انصاف
اہلِ عالم نے پاکستان میں آئین، قانون، اقدار اور انسانیت کے بہیمانہ قتلِ عام کو بھی نہایت قریب سے ملاحظہ کیا، ترجمان تحریک انصاف
پوری دنیا نے ایک عدالتی بھگوڑے کو لندن سے ریاستی پناہ میں وطن واپس آتے اور عدالتی پروٹوکول ملتے بھی دیکھا، ترجمان تحریک انصاف
دنیا نے ارشد شریف کو شہید ہوتے، عمران ریاض سمیت ان گنت صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور شہریوں کو ریاستی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبراً لاپتہ ہوتے دیکھا، ترجمان تحریک انصاف
اہلِ عالم نے عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت ہزاروں شہریوں کے کینگرو ٹرائلز اور سیاسی بنیادوں پر بنیادی انسانی حقوق سے محروم کئے جانے کے وحشیانہ سلسلے کا بھی بغور نظارہ کیا، ترجمان تحریک انصاف
دنیا نے پاکستان میں اغواء برائے بیان، جبری طلاقوں اور شہریوں کو لاپتہ کرنے کے ایک ایک واقعے کا پوری تفصیل سے مشاہدہ کیا، ترجمان تحریک انصاف
فروری 2024 کے عام انتخابات پر ڈالے جانے والے ریاستی ڈاکے اور بدترین سیاسی انجینئرنگ کی شرمناک داستان میڈیا، سماجی میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا نے پوری دنیا کو سنائی، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے علاوہ بنیادی انسانی حقوق اور سیاسی و شہری آزادیوں کے حوالے سے کم و بیش درجن بھر عالمی کنونشنز کا فریق اور ان کے تحفظ کا پابند ہے، ترجمان تحریک انصاف
اہلِ عالم پاکستان کے ساتھ فردِ واحد کی ذاتی جاگیر یا سلطنت کے طور پر نہیں 24 کروڑ نفوس پر مشتمل ایک جمہوری ریاست کے طور پر معاملہ کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
خواجہ آصف میں رتّی بھر غیرت اور شرم ہوتی تو تلوے چاٹ کر ایوان میں نشست حاصل کرنے کی بجائے باوقار انداز میں شکست قبول کرتے اور پاکستان کے چہرے کو داغدار کرنے کی مکروہ ریاستی کوششوں کی مزاحمت کرتے، ترجمان تحریک انصاف
جنگل راج اور اس کے گماشتوں کی ہر حد سے گزرتی بدمعاشی داخلی طور پر عدمِ استحکام کو ہی ہوا نہیں دے رہی بلکہ پاکستان کی اہلِ عالم کی نگاہ میں ساکھ، عالمی سطح پر کردار اور بین الاقوامی تشخص کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف
اہلِ عالم کو مطمئن اور عوام کی فلاح و ترقی کیلئے ظلم، جبر، فسطائیت، قانون سے انحراف، دستور کی بے حرمتی اور جمہوریت کی آبروریزی کی بنیادوں پر کھڑا مکروہ نظام لپیٹنا ہوگا، ترجمان تحریک انصاف
فردِ واحد کی خواہشات کا اسیر بنانے کی کوششوں کا بھاری خمیازہ ماضی میں پاکستان بھگت چکا ہے، خدا نہ کرے ملک کو پھر سے کسی حادثے کی بھینٹ چڑھایا جائے، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف ظلم و جبر کے غیرانسانی سلسلے کے باوجود آئین، قانون، جمہوریت، قومی وقار، داخلی خودمختاری اور قوم کی حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے اور نصب العین سے ایک انچ پسپا نہیں ہوگی، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ