مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مقرر

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئی، مریم نواز نے وزارت اعلی کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مریم نواز  سے حلف لیا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور  پارٹی صدر شہباز شریف نےبھی حلف برداری کی تقریب میں شریکت کی۔

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔

مریم نواز 220 ووٹ لےکر پاکستان کی تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں، ان کے مدمقابل امیدوار  رانا آفتاب نے صفر ووٹ حاصل کیا۔

اسمبلی اجلاس کی ابتداء میں اسپیکر کی جانب سے ووٹنگ کا طریقہ کار بتایا گیا، اسپیکر کے اعلان کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا جس پر اسپیکر ملک احمد خان نے انہیں خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہوئےکہا جو کچھ ہوگا آئین وقانون کے مطابق ہوگا، اس کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ جاری رکھا اور اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔ 

بعد ازاں اسپیکر ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کا ٹاسک خلیل طاہر، عمران نذیر، سلمان رفیق، سمیع اللہ، سہیل شوکت اور علی گیلانی کو  دیا تاہم سنی اتحاد کونسل کے اراکین ایوان میں واپس نہ آئے اور  بائیکاٹ برقرار  رکھا، جس پر اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی غیر موجودگی میں اسمبلی کارروائی کا آغاز کیا اور  پھر اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

 سنی اتحاد کونسل کا واک آؤٹ

 سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی سے واک آؤٹ کو  بائیکاٹ میں تبدیل کرنے اور کارروائی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب شو آف ہیڈ کے ذریعے ہوا، رائے شماری کا عمل مکمل ہونےکے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی اور  گنتی کا عمل مکمل ہونےپر اسپیکر  پنجاب اسمبلی  نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق مریم نواز 220 ووٹ لے کر پاکستان کی تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب بن گئیں دوسری طرف سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب نے صفر  ووٹ حاصل کیا۔

خیال رہے پنجاب اسمبلی کے 327 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ن کو 224 اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے 186 ارکان کا ووٹ چاہیے ہوتا ہے۔

 دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کو 103 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

Read more

سی ٹی او راولپنڈی  کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت

سی ٹی او راولپنڈی کی بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت ٹریفک سٹاف دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں،سی ٹی او بالخصوص ورکنگ ایریاز میں تعینات ٹریفک سٹاف ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں ۔ سی ٹی او بینش

By Tamsila Akhtar
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر باوجہ سیفٹی یا فالٹ بجلی کی فراہمی متاثر آئیسکو کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں 0:00

By Tamsila Akhtar

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں

اسلام آباد ۔۔۔تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین کے بھی دستخط قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت

By Tamsila Akhtar
مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش، بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی 0:00

By Tamsila Akhtar