مسلمُ لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی میں گفتگو
پنجاب اسمبلی میں گفتگوکے دوران مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نےتحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا پنجاب کی عوام لڑکیوں پر دوپٹہ کا تقدس ماؤں بہنوں والے ہی سمجھ سکتے ہیں، آپ تعصب کو دماغ سے نکالیں مریم نواز کی کارکردگی پر یہ بات نہیں کرسکتے تحریک فساد والوں کی اپنی کوئی پوزیشن نہیں،
رانا آفتاب نے نہ جانے اپوزیشن لیڈر بننا بھی ہے یا نہیں پارٹی نے میاں اسلم اقبال کانام دیا تھا،
رانا آفتاب عجیب و غریب پارلیمنٹرین رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی کے الیکشن کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی،
تحریک فساد والوں کی بدتمیزی کی ٹریننگ دی گئی ہے آپ کو تمیز سکھانے کی کوشش کررہی ہوں،
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عثمان بزدار حکومت کے پاس کٹے مرغی انڈوں لنگر خانوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا،
راجہ بشارت اشتہاری نے خود کو ایکسپوز کیا، 2003 سے ائیر ایمبولینس منگوا رہے ہیں مگر ناکام رہے۔ راجہ بشارت صاحب آپ جو کام نہ کر سکے مریم نواز آتے ہی ائیر ایمبولینس لا رہی ہے تاکہ عوام کی خدمت ہو،
فتنہ فساد پارٹی اس وقت آخری دم تک جائے گی جب مریم نواز کی حکومت کامیاب ہوگی،
پنجاب کی بیوروکریسی کو عوام دیکھ رہی ہے جن کو پانچ سال کی عادت نہ رہی، مریم بی بی صبح سے شام تک کام کام کام کررہی ہیں،
رمضان پیکج میں کسی کو لائن میں نہیں لگنا پڑے گا عزت نفس سے ضرورت کی چیزیں دہلیز پرفراہم کریں گے،ستر لاکھ سے زائد خاندان تین کروڑ رمضان پیکج سے مستفید ہوں گے،
جو محنتی افسران ہیں مریم ویژن کو آگے لے جانے کےلیے محنت کریں گے تو وہ چلیں گے،
الیکشن کمیشن نے سیٹوں کے معاملے پر فیصلہ کرنا ہے،
مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ کسی قسم کی کوئی مراعات سرکاری گاڑی ،سرکاری گھر اور نہ ہی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز کو پروٹوکول یا سہولت نہیں لے رہیں،
آج تک پنجاب کی تاریخ میں کسی وزیر اعلیٰ نےیہ کام نہ کیا گراس روٹ لیول تک ماڈل ویلج بنیادی ضروریات فراہم کریں گے،