میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ

ضلع میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،لاء اینڈ آرڈرکی صورت حال کے باعث رینجرزکی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی،
رینجرز تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا،
رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا اطلاق 22فروری 2024سے ہوگااور یہ تعیناتی 19 مئی 2024 تک جاری رہے گی
یاد رہے اس سے پہلے کابینہ نے 21نومبر 2023کو میانوالی میں رینجرز تعینات کیے تھے،
وفاق کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت رینجرز کی تعیناتی کااختیار حاصل ہے۔