امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات۔

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات۔
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کاغزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور
امیر جماعت اسلامی نے پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں ڈائیریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آ صف لقمان قاضی اور برطانوی سفارت کار کورمیک ڈریلین بھی شریک تھے ۔