انتخابی کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کو امیدواروں کے انتخابی نشانات میں بلاضرورت تبدیلی سے ممانعت کردی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو اس مرحلے میں انتخابی نشانات میں تبدیلی سے بچنے کی ہدایات دی ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو اپنے نشانات میں تبدیلی کرنی ہوتی ہے تو اس کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی، انتخابی نشان کی تبدیلی شاید ممکن نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے پنجاب میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان تیر میں رد و بدل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔