انتخابی مہم کا آج آخری دن، رات بارہ بجے کے بعد سے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی
الیکشن کمیشن: امیدواران کی جانب سے انتخابی مہم کا آج آخری دن، رات بارہ بجے کے بعد سے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سے صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ننکانہ صاحب نے خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر 6امیدواران کو وارننگ جاری کی۔
امیدوار پی پی 177قصور، حاجی محمد الیاس خان کو خلاف ضابطہ تشہیری مواد اور امیدوار پی پی 178غلام رسول کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس جاری۔
پی پی 240بہاولنگر امیدوار رانا عبدالرؤف، محمد سہیل خان اور پی پی 186اوکاڑہ امیدوار رائے مشتاق احمد کو بغیر اجازت جلسے کے انعقاد پر نوٹس جاری کیے گئے۔
امیدوار پی پی 232وہاڑی شہریار علی خان خاکوانی کو بھی ڈی ایم او کی طرف سے وضاحت کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔