انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے گلوبل ڈائریکٹر برائے موسمیاتی، جیمی فرگوسن کی قیادت میں چار رکنی وفد کی وزیر اعظم کی معاون موسمیاتی تبدیلی سے ملاقات

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے  گلوبل ڈائریکٹر برائے موسمیاتی، جیمی فرگوسن کی قیادت میں چار رکنی وفد کی وزیر اعظم کی معاون موسمیاتی تبدیلی سے ملاقات

اسلام آباد: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے گلوبل ڈائریکٹر برائے موسمیاتی، جیمی فرگوسن کی قیادت میں چار رکنی وفد کی وزیر اعظم کی معاون موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات ۔

میٹنگ کا مقصد آئی ایف سی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرنے پر مرکوز تھا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جا سکے۔

وفد نے ترقی پذیر ممالک کے لیے مسلسل عالمی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشیدکی وفد سے گفتگو ۔

ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی فنڈنگ تک آسان رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔

ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی فنڈز تک رسائی کے لیے عمل کو آسان بنایا جائے ۔

اگرچہ پاکستان کا عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کم حصہ ہے، مگر یہ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، جیسے سیلاب، خشک سالی، اور شدت کی گرمی، کا سب سے زیادہ شکار ہے۔

موسمیاتی فنانس تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت، اس سے طویل مدتی موافقت اور تخفیفی منصوبوں کے نفاذ میں مدد ملے گی۔

خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے گلوبل ڈائریکٹر برائے موسمیاتی، جیمی فرگوسن۔

کوپ 29 کانفرنس میں رومینہ خورشید عالم کی قیادت کی تعریف کی خاص طور پر پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔

پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے پیش نظر عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

آئی ایف سی کی جانب سے موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے تکنیکی ماہرین اور حکمت عملی کی رہنمائی فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا

Read more

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا*

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا* محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37

By Tamsila Akhtar
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے گوپال سنگھ منتخب ن لیگ نے جےیوآئی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرلیا الیکشن کمیشن خیرپختونخوا کے ساتھ ملاقات میں یہ بات طے پائی گئی ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، جےیوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر

By Tamsila Akhtar
سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں شدید ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے،شیخ وقاص اکرم یہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شیخ وقاص اکرم ان دونوں کو ان کے بنیادی حقوق

By Tamsila Akhtar
این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد۔: این ایچ اے کے 5میگا منصوبے،وفاقی وزیر نے کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ایم6،ایم10،کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے:عبدالعلیم خان کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا:وفاقی وزیر مواصلات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر

By Tamsila Akhtar